نئی دہلی،16 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ایک طرف پاکستان امن کی بات کر رہا ہے تو دوسری طرف اس کی ناپاک حرکتیں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں۔جموں کشمیر کے پونچھ ضلع کے مانکوٹ میں پاکستان نے امن معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ہندوستانی فوج اس کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔اسی درمیان شوپیاں کے واہل علاقے میں ایک ایس پی او خواتین خصوصی پولیس افسرکا دہشت گردوں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔گولی لگنے کے بعد ایس پی او خوشبو کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔لیکن اسپتال نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ فائرنگ کے اس واقعہ سے شوپیاں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔پولیس تلاشی مہم چلا رہی ہے تو وہیں سی آر پی ایف نے پورے علاقے کو گھیر لیا ہے۔پولیس نے کیس رجسٹرڈ کرکے تحقیقات جاری کر دی ہے۔